سام سنگ فونز میں چاند کی تصاویر: اصلی یا مارکیٹنگ کی چال
جب سام سنگ نے اپنے گلیکسی ایس 23 الٹرا فون کی نقاب کشائی کی تو اس نے دعویٰ کیا کہ یہ فوٹو گرافی میں ایک کمال ہے اور اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کے لیے کمپنی نے چاند کی تصاویر دکھائیں، اور دعویٰ کیا کہ اس کا سب سے طاقتور فون ان تصاویر کو بہترین تفصیلات کے ساتھ کھینچنے کے قابل ہے۔ ایڈوانس زوم فیچر ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ معاملہ مارکیٹنگ کی چال تھی اور اس کا سہرا مصنوعی ذہانت کو ہے۔